
کراچی : (20ستمبر 2026) ایم کیوایم کے زیر اہتمام قومی مارچ ریلی کل عائشہ منزل سے مزار قائد تک نکالی جائے گی، متحدہ رہنماؤں نے انتظامات کاجائزہ لیا۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان ضلع وسطی کے زیر اہتمام نئے صوبوں و انتظامی یونٹس کے قیام اور بااختیار بلدیاتی نظام کے مطالبات کے حق میں قومی مارچ ریلی کل 20 ستمبر بروز اتوار کو کراچی میں نکالی جائے گی۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی مارچ ریلی اتوار کو شام 4 بجے عائشہ منزل سے شروع ہوکر مزار قائد تک جائے گی۔
Source


