
پاکستان کے مرکزی بینک نے 10 روپے کے کرنسی نوٹ کی بندش سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس کو بند کرنے یا تبدیل کروانے کی کوئی آخری تاریخ مقرر نہیں کی گئی
سٹیٹ بینک نے واضح کیا کہ کسی بھی مالیت کے کرنسی نوٹ کو بند یا تبدیل کرنے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا، نئے کرنسی نوٹوں کی سیریز متعارف کروانے کی تجویز وفاقی کابینہ میں زیرِ غور ہے، حتمی فیصلہ ہونے کی صورت میں عوام کو سرکاری ذرائع سے باضابطہ آگاہ کیا جائے گا جبکہ کسی نوٹ کی بندش کی صورت میں اسے تبدیل کروانے کیلیے مناسب وقت بھی دیا جائے گا۔
Source

