
ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک میں عید الاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش 16 اور 17 مئی کی درمیانی شب 1 بجکر 15 منٹ پر ہوگی، 17 مئی کی شام چاند کی عمر 18 گھنٹے سے زائد ہوگی۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ مطلع صاف رہا ہو تو 17 مئی کو چاند دیکھا جاسکے گا، یکم ذی الحج 18 مئی اور عید الاضحیٰ 27 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔
اگر 17 مئی کو چاند نظر نہیں آتا تو اس صورت میں ماہ ذوالقعد 30 دن کا ہوگا اور عید الاضحیٰ 28 مئی کو ہوگی
Source

