
کراچی کے مختلف علاقوں میں بدبو کی لہر پھیل گئی ہے جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
ڈان ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے بدبو کی بنیادی وجہ سمندر میں موجود سمندری کائی فائٹوپلانکٹن کے گلنے سڑنے کو قرار دیا ہے جبکہ موجودہ موسمی صورتحال بھی اس بدبو کے پھیلاؤ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
ورلڈ وائیڈ فنڈ فار نیچر پاکستان کے ٹیکنیکل ایڈوائزر برائے میرین ریسورسز محمد معظم خان نے بتایا کہ کراچی میں محسوس کی جانے والی مچھلی جیسی بدبو سمندر میں موجود خوردبینی سمندری کائی فائٹوپلانکٹن کے گلنے کے باعث پیدا ہوئی ہے
انہوں نے کہا کہ یہ ایک قدرتی عمل ہے، مون سون کا سسٹم عموماً ستمبر کے وسط میں اختتام پذیر ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں سمندری حالات میں نمایاں تبدیلی آتی ہے اور مون سون کے دوران بڑی مقدار میں پیدا ہونے والے فائٹوپلانکٹن گلنا شروع ہوجاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فائٹوپلانکٹن سمندر کی تقریباً 100 میٹر تہہ میں پائے جاتے ہیں جہاں سورج کی روشنی پہنچتی ہے تاہم یہ خوردبینی جاندار عام آنکھ سے دکھائی نہیں دیتے۔
چند روز میں بدبو ختم ہونے کا امکان
Source

