
حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دیں۔
مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے برُی خبر ہے کہ حکومت نے آئندہ ایک ہفتے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 14 روپے 92 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل 15روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کے بعد نئی قیمت 414 روپے 58 پیسے ہو گئی ہے
Source

